سپریم کورٹ کا فیصلہ ‘ حقائق آستھا کی بھینٹ چڑھ گئے

Date:

شہاب مرزا

بابری مسجد شہادت کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ تھا جس کی یاد آج بھی سینے میں خنجر کی طرح چبھتی ہے 6 دسمبر انیس سو بیانوے کا وہ تاریک لمحہ جب بابری مسجد پر چڑھ کر شرپسندوں نے جمہوریت کا مذاق اڑایا تھا یہ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اس واقعے کو بھلا نا آسان نہیں بابری مسجد کا زخم تاحیات بھر نہیں سکتا واقعہ لکھنے کے لئے الفاظ نہیں ملتے جس طرح بابری مسجد کی آڑ لے کرفسادات بھڑکائے گئے تھے جو پہلے سے منصوبہ بند تھے وہ کون لوگ تھے؟ کیا دل رکھتے تھے؟ کیسے جذبات سے عاری تھے؟ معلوم نہیں ان میں انسانیت باقی تھی یا نہیں جو ہزاروں نہتے لوگوں کا قتل عام کیا گیا تھا جس میں زیادہ تعداد معصوم بچوں اور عورتوں کی تھی ان واقعات کی کچھ ڈاکیومنٹری باقی ہے جو روح کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے جس نے پورے ملک اور انسانیت کو شرمسار کر دیا تھا


مغل شہنشاہ ظہیر الدین بابر نے 1527 میں دربار بابری سے منسلک میرباقی سے اتر پردیش کے ایودھیا میں بابری مسجد تعمیر کروائی تھی جسے چھ دسمبر 1992 کو شرپسندوں نے شہید کردیا تھا شرپسندوں کا دعوی تھا کہ مسجد کی جگہ پر ہندو دیوتا کی پیدائش ہوئی تھی اور اس جگہ مندر تھا جسے مغل شہنشاہ بابر نے توڑ کر مسجد کی تعمیر کروائی تھی بابری مسجد کا تنازعہ آزادی سے قبل کا ہے 1853 میں پہلی دفعہ ایودھیا میں مذہبی فسادات ہوئے تھے اس لیے 1859 میں برطانوی حکمرانوں نے اس جگہ کو تقسیم کیا تھا اندر والا حصہ مسلمانوں کے لئے باہر کا حصہ ہندوؤں کے لیے مختص کیا تھا


یہ واقعہ آزادی سے قبل کا ہے آزادی کے بعد 22 دسمبر 1949 میں مندر کے اندر مورتیاں رکھنے کی وجہ سے حکومت نے متنازعہ مقام قرار دے کر مسجد بند کروا دیا تھا جو 35 سال بند رہنے کے بعد 1984 میں وشوا ہندو پریشد کی جانب سے رام کی جائے پیدائش کے مقام کو آزاد کروانے کے لئے تحریک کا اعلان کیا گیاجس کے قیادت بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی نے کی تھی 1986 میں راجیو گاندی کے سرکار میں بابری مسجد کا دروازہ کھول کر شیلانیاس کی اجازت دی گئی تھی اس شیلانیاس کے لئے کانگریس حکومت نے وشو ہندو پریشد کی حوصلہ افزائی کی تھی 27 دسمبر 1989 میں اس وقت کے صدر جمہوریہ بوٹا سنگھ نے وشو ہندو پریشد سے واضح معاہدہ کیا جس کے بعد مسجد سے ملحقہ زمین پر رام مندر کی بنیاد رکھ دی گئی 1992 میں جو ہوا اس کے لئے یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں نرسمہاراؤ کی سربراہی والی حکومت اکثریتی فرقے کی ناراضگی مول لینا نہیں چاہتی تھی بلکہ مسلمانوں سے تاریخ بدلہ لینے کے جذبات کانگریس میں شمولیت کے حاملین کے اندراس طرح پائے جاتے تھے جیسے سنگھ پریوار اور وشو ہندو پریشد میں تھے بابری مسجد کی شہادت میں صرف کچھ شرپسندوں کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ پاپیوں کی فہرست طویل ہے 1949 سے لے کر 1992 تک کانگریس سازش میں شامل رہی ہیں کرشناجھا اور دھریندر جھا کی تحقیق کتاب “دی ڈارک نائٹ” میں اس سازش کی پوری کہانی اور کانگریس کی شمولیت کو واضح کیا گیا ہے اس کتاب کے مطابق جواہر لال نہرو کے بار بار خبردار کرنے اور تشویش ظاہر کرنے کے باوجود کانگریس کے رہنما اس تحریک میں شامل رہے


پھر چھ دسمبر انیس سو بیانوے کا وہ تاریک دن جو ہندوستان کی تاریخ پر سیاہ کلنک ہے اس روز ملک عزیز میں مساوات بھائی چارہ اور انصاف کے علامات بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا پھر تاریخ نے وہ خونی کھیل دیکھا کہ پوری انسانیت لہولہان ہوگئی غرض کے ہرسو قیامت کا منظر قیامت سے قبل دیکھنے کو ملا اور اسی خون سے اقتدار کے تلک جمہوریت کا لبادہ پہن کر لگایا گیا اسی کے ساتھ ملک کے سو کروڑ عوام کو رام کے اردگرد جکڑ لیا گیا 27 سال انصاف کی جنگ جاری رہی اس مسئلے سے عاجز ہو چکے شہریان سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک چلنے والے اس معاملے پر 9 نومبر 2019 کو عدالت عظمیٰ نے اپنا فیصلہ سنایا سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر نہیں دیا گیا اور اس متنازع اراضی کو رام مندر کے لیے دیا گیا سنی وقف بورڈ کو مسجد تعمیر کرنے کیلئے دوسری جگہ 5 ایکر زمین دینے کی بات کہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ انیس 1949 میں م مسجد کے اندر مورتیاں رکھنا اور 1992 میں مسجد شہید کرنا غیرقانونی ہے میر باقی نے ہی بابر کے حکم سے مسجد کی تعمیر کی تھی اور آثار قدیمہ نے جو مسجد کے باقیات جمع کیے تھے اس میں کچھ آثار ملے ہیں کھدائی میں جو ڈھانچہ ملا تھا مسجد کا نہیں تھا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ایودھیا میں مسجد کا کچھ نہیں تھا یہ پانچ ایکر زمین کیوں دی جا رہی ہے جتنا خرچ اتنے برسوں کیس لڑنے پر اجلاسوں پر احتجاج پر خرچ ہوا اتنے میں پانچ سو ایکڑ زمین خریدی جاسکتی تھی معاملہ زمین یہ جگہ کا نہیں بلکہ انصاف کا ہے مسلمان اس کیس پر ثبوتوں کی بنیاد پر انصاف چاہتے تھے


سپریم کورٹ کو بھی فیصلہ ٹائٹل سوٹ پر سنانا تھا عدالت عظمیٰ کے ابتدائی تاثر سے ایسا لگا کہ فیصلہ ثبوتوں کی روشنی میں ہوگا لیکن جب پورا معاملہ منظر عام پر آیا تو بات صاف ہوگئی کہ فیصلہ ثبوتوں کو مدنظر رکھ کر نہیں سنایا گیا بلکہ پورے معاملے کو ہندو مسلم کے تناظر میں دیکھ کر اکثریتی فرقے کو مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ پانچ ایکڑ زمین مسلمانوں کو دینے کی بات کہہ کر یہ احساس دلانے کی کوشش کی گئی کہ انہیں مایوس نہیں کیا جا رہا ہے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہ سب کچھ محض پانچ ایکر زمین کے لیے کیا گیا تھا؟ ہزاروں بے گناہوں کے قربانی اور کروڑوں روپے کا خرچ اور تین دہائیوں تک انتظار کیا محض پانچ ایکڑ زمین کے لیے کیا گیا؟ جی نہیں اگر ایسا ہوتا تو مسلمان قانونی لڑائی ہی نہیں لڑتے اور نہ ہی اپنی نسلوں کے مستقبل کو داؤ پر لگاتے


مسلمانوں نے پہلے دن سے اس ملک کے عدلیہ جوڈیشری پر غیر متزلزل یقین کا اظہار کیا تھا عدالت عظمی سے بھی مسلمانوں کو امید تھی کہ فیصلہ ثبوتوں کی روشنی میں آئے گا لیکن ملکی عدالت عالیہ نے جو فیصلہ صادر کیا ہےوہ ملک کی اکثریت کو خوش تو کر سکتا ہے لیکن اسے مبنی برانصاف ہرگز نہیں کہا جاسکتا انصاف کا تقاضا یہ تھا کہ بابری مسجد کی حقیقت کو جب تسلیم کیا گیا تو ثبوتوں کی روشنی میں ملکیت کا دعوی کرنے والوں کے حق کو بھی تسلیم کیا جاتا لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہوسکا بہرحال عدالت کا فیصلہ ہے تو بحیثیت شہری ہم اس کا احترام ہی کر سکتے ہیں

Share post:

Popular

Recent
Related

For Kuwait’s new emir, Saudi ties are seen as key

Kuwait (Reuters) - Sheikh Meshal al-Ahmad al-Sabah was named...

Pope Francis deplores Israeli killings of civilians at Gaza church

Vatican City (Reuters) - Pope Francis on Sunday again...

Palestinians must find new path from Israeli rule after war, top official says

Ramallah (Reuters) - Immediately after Israel's war in Gaza...

Israel says it struck Hezbollah sites after attacks from Lebanon

Jerusalem/Beirut (Reuters) - Israel said on Sunday it had...